حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
ہادی علی چٹھہ نے عدالت پیش ہوکربتایاکہ ایمان مزاری کو 104 بخار ہے جس کیوجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتی،مجھے بھی بخار ہے لیکن عدالت آیا ہوں تاکہ یہ نہ لگے کہ بہانہ کررہے ہیں، جج نے کہا آپ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں پھر دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے وقفہ کے بعد ایمان مزاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔