بلوچ عوام محبت سے فتح ہوسکتے ہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا دل محبت سے تو جیتا جا سکتا ہے۔۔۔
لیکن جبر اور زور زبردستی سے ا نہیں فتح نہیں کیا جا سکتا،بلوچستان کے لوگ اپنے بچوں کے لئے تعلیم،روزگار اور امن مانگتے ہیں، جمہوری جدو جہد ہمارا راستہ ہے ، بلوچستان کے عوام کو جینے کا حق دیا جائے ، گالی و گولی ہماری پر امن جدو جہد کو نہیں روک سکتی،بلوچستان کے مستقبل کو خطرات لاحق ہیں، جماعت اسلامی نے مینار پاکستان کے اجتماع عام میں بلوچستان کا مسئلہ اُٹھایا، سوائے جماعت اسلامی کے کسی اور جماعت کی قیادت بلوچستان نہیں گئی، حافظ نعیم الرحمن نے ایک سال میں بلوچستان کے چار دورے کیے ، بلوچستان کے مسائل پر جماعت اسلامی مشاورت سے آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرے گی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے لیکن بلوچستان کا شمار ملک کے پسماندہ صوبے میں ہوتا ہے ،ہدایت الرحمان نے کہاکہ جن کے پیارے لاپتہ کرکے مار دیئے گئے وہ دہشت گرد نہیں تھے ، ماہ رنگ بھی دہشت گرد نہیں ہے ،سی پیک سے حکومت نے ایک بھی موٹر وے نہیں بنائی، اگر مودی دہلی سے بیٹھ کر بلوچستان کے نوجوانوں کو پیسے دے رہا ہے تو اسلام آباد سے بیٹھ کر شہباز شریف پیسے کیوں نہیں دے سکتے ۔