معزز ججز کیخلاف کردار کشی مہم قابل مذمت:پنجاب و لاہور ہائیکورٹ بارز

 معزز ججز کیخلاف کردار کشی مہم قابل  مذمت:پنجاب و لاہور ہائیکورٹ بارز

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی شدید مذمت کی ہے ۔

ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی یہ مہم عدلیہ کے وقار، تقدس اور ساکھ کو مجروح کرنے کی دانستہ کوشش ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ گھناؤنی مہم اس وقت شروع کی گئی جب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی توثیق کیلئے اجلاس طلب کیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بعض عناصر عدلیہ کو متنازعہ بنانے اور دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ججز کیخلاف جاری فحش، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مہم پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ این سی سی آئی اے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سمیت دیگر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں