لیسکو نیٹ میٹرنگ کنکشنز 1لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

لیسکو نیٹ میٹرنگ کنکشنز 1لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

صارفین نیٹ میٹرنگ سے 1900میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہے متبادل توانائی کے استعمال سے قومی بجلی نظام کو استحکام مل رہا :رمضان بٹ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو میں نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 979 تک پہنچ گئی، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے لیسکو صارفین 1900 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو منتقل کر رہے ہیں ۔لیسکو کی موسمِ سرما میں بجلی کی طلب 1950 میگاواٹ سے زائد ہے تاہم نیٹ میٹرنگ کے باعث لیسکو کے بجلی نظام پر دباؤ میں واضح کمی ہوگئی۔ لیسکو نے نیٹ میٹرنگ اور دیگر بجلی کنکشنز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق لیسکو نے جولائی تا دسمبر مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 437 نئے بجلی کے کنکشنز فراہم کئے ،ان میں ایک لاکھ 19 ہزار 511 گھریلو کنکشنز اور 4 ہزار 224 کمرشل کنکشنز شامل ہیں، صنعتی شعبے کو 605 نئے کنکشنز جبکہ 92 ٹیوب ویل کنکشنز بھی فراہم کئے گئے ۔ چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صاف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم سنگِ میل ہے ، صارفین کو شفاف، بروقت اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،متبادل توانائی کے استعمال سے قومی بجلی نظام کو استحکام مل رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں