قائمہ کمیٹی : سیکرٹری مواصلات کیخلاف خط لکھنے کا فیصلہ
اراکین اجلاس میں ا ین ایچ اے چیف ، سیکرٹری مواصلا ت کی عدم شرکت پر برہم زیر التوا معاملہ کو 19 جنوری کے اجلاس میں حتمی شکل دی جا ئیگی ، سینیٹر کامل علی آغا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اجلاس میں مسلسل عدم شرکت پر وزیراعظم کو کارروائی کے لیے مراسلہ لکھنے فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس گزشتہ روز کنوینر سینیٹر کامل علی آغا کی صدارت میں منعقد ہوا، ذیلی کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں یقین دہانی کے باوجود سی ای او نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکرٹری مواصلات اجلاس میں شریک نہیں ہو ئے ۔ ذیلی کمیٹی نے وفاقی سیکرٹری وزارت مواصلات کیخلا ف چیئرمین سینیٹ کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذیلی کمیٹی نے ہدایت کی کہ زیر التوا معاملے کو 19 جنوری کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی ۔