بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا نیا نظام متعارف

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے  تحت ادائیگیوں کا نیا نظام متعارف

کراچی(اے پی پی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا نیا، شفاف اور محفوظ نظام متعارف کرایا ہے۔۔۔

 جسے سوشل پروٹیکشن والٹس کا نام دیا گیا ہے ، اس نظام کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فری سمیں فراہم کررہا ہے تاکہ خواتین کو براہِ راست، مکمل اور باعزت طریقے سے ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کے روزبلوچ ہال لیاری میں سینیٹر یوسف بلوچ اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقات میں سینیٹر روبینہ خالدکاکہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا نیا نظام متعارف کرایا ہے ،جس کے لیے خواتین کا اپنا موبائل فون ساتھ لانا ضروری ہے ۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ اگر کوئی شخص اضافی پیسے مانگے تو اس کی فوری شکایت درج کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں