عدالتی حکم پرسابق آڈیٹرجنرل پاکستان کودسمبرکی پنشن ادا بقایات کیلئے حکومت کومہلت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی حکم پر سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو دسمبر 2025 کی ماہانہ پنشن ادا کر دیئے جانے کے بعد بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مہلت دیدی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اکاؤنٹینٹ جنرل پاکستان ریونیو کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بلند اختر رانا کو دسمبر2025ء کی پنشن ادا کردی گئی ہے جبکہ کُل بقایا جات کی رقم 24 ملین روپے ہے ،دوران سماعت اے جی پی آر کی جانب سے اختر بلند رانا کے تمام بقایا جات ادا کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت طلب کیا گیا، جس پر عدالت نے سماعت30 مارچ تک ملتوی کر دی۔