صدر مملکت آصف زرداری آج سرکاری دورہ پر بحرین روانہ ہو نگے

صدر مملکت آصف زرداری آج  سرکاری دورہ پر بحرین روانہ ہو نگے

اسلام آباد (وقائع نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری آ ج سے 16 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران صدر مملکت بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے کا مقصد برادر خلیجی ملک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کو تقویت دینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں