12صوبوں کا مطلب 12 وزیر اعلیٰ ،کیا اتنے دفاتر ہیں ؟ ناصر شاہ

 12صوبوں کا مطلب 12 وزیر  اعلیٰ ،کیا اتنے دفاتر ہیں ؟ ناصر شاہ

کراچی(آئی این پی)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہوں گا کہ8 فروری کو ہڑتال کی کال واپس لیں، آپ کے سپورٹر موجود ہیں لیکن انہیں مشکل میں نہ ڈالیں۔

اپنے بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ 12 صوبوں کا مطلب 12 وزیر اعلیٰ ہیں، اتنے دفاتر کیا ہمارے پاس ہیں؟، ایم کیو ایم تو کہتی رہتی ہے لیکن بہت سے کاروباری لوگ یہ باتیں کہنے لگے ہیں، یہ صرف باتیں ہیں ،سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی۔سندھ، پنجاب میں زبردستی کریں گے تو ردعمل آتا ہے ۔انہوں نے کہا9 مئی کو شہدا کی بے حرمتی کی گئی، اس سلسلے کو آگے نہ بڑھائیں، ہم نے سہیل آفریدی کو ویلکم کیا، وہ جہاں جہاں جارہے تھے پروٹوکول بھی دیا گیا لیکن انہوں نے صدر زرداری پر تنقید کی۔وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ صوبے کی بابت صرف ایک شوشہ چھوڑا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں