نواز شریف نے اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنوایا:کامران مرتضیٰ کا دعویٰ

 نواز شریف نے اچکزئی کو اپوزیشن  لیڈر بنوایا:کامران مرتضیٰ کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔ اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضی ٰ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے ۔جے یو آئی نے بھی محمود خان اچکزئی کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔صحافی کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ یہ رکا ہوا کام تھا جسے نواز شریف نے پورا کیا، انہوں نے سفارش کی یا آرڈر کرایا یہ بات نواز شریف یا محمود خان صاحب سے پوچھنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں