جاتی امرا میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب،آج بارات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔
جاتی امرا میں جمعہ کو جنید صفدر کی مہندی کی تقریبکا انعقاد کیا گیا ۔ جاتی امرا کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ، تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو جبکہ 18 جنوری کو دعوت ولیمہ ہوگی۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔