صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری دیدی ،نوٹیفکیشن جاری

صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری دیدی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی، نوٹیفکیشن جاری۔

وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی۔ ان میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں