شاہ محمود قریشی کی بات سنی جائے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوسکتے ، اختیار ولی خان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مذاکرات کیے تو تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی و دیگر کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دوسرے لوگوں کی پارٹی میں بات سنی جائے گی تو مذاکرات شروع ہو جائیں گے ، مذاکرات اگر ہوئے تو پی ٹی آئی سافٹ اور سینئر رہنماؤں کے ساتھ ہی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے مخالف گروپ نے مزاحمت اور اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ بیرسٹر گوہر برائے نام ہی چیئرمین ہیں۔اختیار ولی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے ،مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی پھنس چکی ہے ۔ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ دراصل اسٹریٹ فوڈ مووومنٹ ہے ، پی ٹی آئی والے مزاحمت کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔