ننکانہ:خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا
ننکانہ صاحب (خبرنگار)ننکانہ صاحب میں خاتون نے ریسکیوایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔
واربرٹن روڈ پیڑی والا گاؤں سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ڈلیوری کیس کی کال موصول ہونے پر پیرامیڈیکل سٹاف موقع پر پہنچا اور حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایمبولینس روک کر پیشہ ورانہ مہارت سے ڈلیوری مکمل کروا ئی۔ بعد ازاں زچہ و بچہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا ،جہاں زچہ و بچہ کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔