گل پلازہ سانحہ،پی آئی بی ایف کاتحقیقات کرانے کا مطالبہ

گل پلازہ سانحہ،پی آئی بی ایف کاتحقیقات کرانے کا مطالبہ

حکومت کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ،سہیل عزیز

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی (پی آئی بی ایف )نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کو حکومتی نااہلی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت کا کردار بھی محض بیانات تک محدود نظر آتاہے ۔ صدر پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم سہیل عزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ گل پلازہ سانحے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کراچی میں کاروباری مراکز کسی بھی قسم کے مؤثر حفاظتی نظام سے محروم ہیں، جسکے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں روپے مالیت کا سرمایہ جل کر خاکستر ہو گیا۔صدر پی آئی بی ایف نے سانحے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے تمام ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے ، انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے اور قانون کے مطابق گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں