سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
585واٹ والے پینل کی قیمت 16 ہزار سے بڑھ کر21ہزار ہوگئی چاندی، تانبے کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی،سلیم میمن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑے اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا5 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیاجس نتیجے میں 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16ہزار تا 17ہزار سے بڑھ کر 20ہزار سے 21ہزار روپے ہوگئی ۔ 645 واٹ کے حامل سولر پینل کی قیمت 20ہزار سے بڑھ کر 24ہزار تا 25ہزار ہوگئی جبکہ 720واٹ کے حامل سولر پینل کی قیمت 22ہزار تا 25 ہزار سے بڑھ کر 30ہزار تا 35ہزار روپے کی سطح پر آگئی ۔سولر پینلز کے درآمدکنندہ اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلیم میمن نے بتایا کہ عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت بڑھنے سے چینی سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔