پی ٹی آئی آئندہ انتخابات تک صبر کا مظاہرہ کرے :ناصر شاہ

پی ٹی آئی آئندہ انتخابات تک  صبر کا مظاہرہ کرے :ناصر شاہ

سکھر، روہڑی(بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دے کر اپنے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا نہیں چاہیے ، اس سے فساد اور ان کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔

اس لئے کہتا ہوں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی -پی (پاکستان تحریک انصاف پرامن) بننا ہوگا اور آئندہ انتخابات تک صبر کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی واقعہ سے متعلق کہا کہ یہ نہایت افسوسناک واقعہ تھا، جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی ترامیم کابینہ بھیج کر اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، لوکل کونسلوں/ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں