کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری بلوچستان کو مسلح افراد نے لوٹ لیا
سنجے کمار بھاگ سے نصیرآباد جا رہے تھے ،مسلح حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا ملزم محافظوں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی سے مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی بھاگ سے نصیرآباد جا رہے تھے کہ راستے میں تقریبا 15ًمسلح حملہ آوروں نے اچانک انہیں گھیر لیا اور ان سے نقدی ،موبائل فون و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ،ملزمان جاتے ہوئے سنجے کمار کے محافظوں کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔