عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ کا جواب جمع

عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے  پر وزارت داخلہ کا جواب جمع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وکیل کو ٹرائل کورٹ کی سماعت کا مصدقہ حکم پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع جواب میں موقف اپنا یا کہ عثمان ڈار پر نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کیس کا مقدمہ درج ہے ،راولپنڈی پولیس کی درخواست پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں