بشریٰ بی بی سے بیٹی کی ملاقات کرانے کی اعتراضی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

بشریٰ بی بی سے بیٹی کی ملاقات  کرانے کی اعتراضی درخواست  واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے انکی بیٹی کی ملاقات کرانے کی اعتراضی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی۔

 عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست گزار کو راولپنڈی بینچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے قرار دیا کہ درخواست یہاں قابل سماعت نہیں ہے ،درخواست گزار کے وکیل ملک آصف نسوانہ نے موقف اپنایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بغیر تحریری وجہ ملاقات سے روک دیا ،خونی رشتہ ہونے اور منگل ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، استدعا ہے کہ والدہ سے فوری ملاقات کیلئے حکم دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں