گلمینہ بلال چین گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفکیشن سینٹر کی چیئرپرسن مقرر
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)حکومتِ چین نے نیوٹیک پاکستان کی چیئرپرسن گلمینہ بلال کو چین گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفکیشن سینٹر کی پہلی چیئرپرسن مقرر کر دیا۔
جس کے ساتھ ہی پاکستان کو اس عالمی ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ سینٹر میں چین، پاکستان، ازبکستان اور ملائشیا بطور بانی رکن شامل ہیں ۔یہ سینٹر سرٹیفکیشن کے معیارات کو ہم آہنگ ، ہنر مند افرادی قوت کی سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنا ئیگا۔