2026:خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کے روزگار کا ہدف

 2026:خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کے روزگار کا ہدف

افرادی قوت کی برآمد میں گزشتہ سال سے 60ہزار اضافہ، جامع اصلاحات جاری اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور ہنرمندی کے فروغ پر حکومت کی خصوصی توجہ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان نے 2026 میں خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں 8لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ، اوورسیز کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جامع اصلاحات جاری ہیں، ان حکومتی اقدامات کو معیشت کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان رواں برس یو اے ای اور دیگر ممالک میں 800,000 ملازمتوں کے حصول کاارادہ رکھتا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 60,000 کا اضافہ شامل ہے ۔ واضح رہے ملک کی افرادی قوت کی برآمد 2025 میں740,000 تھی،2026 میں یہ تعداد 8لاکھ تک لے جانے کا ہدف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں