سینیٹ، قومی، صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال

 سینیٹ، قومی، صوبائی اسمبلیوں  کے 73 ارکان کی رکنیت بحال

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال کر دی جن میں پانچ سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 17، پنجاب اسمبلی کے 27، سندھ اسمبلی کے 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین شامل ہیں۔

ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق ان اراکین نے مالی سال 2024-25 کے لئے اپنے اثاثہ جات اور واجبات کے گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کی گئی۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو 16 جنوری 2026 سے قانون سازی اور دیگر ذمہ داریاں انجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں