مستونگ:سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

مستونگ:سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد شاہراہ بندکرکے تخریب کاری چاہتے تھے اہلکاروں کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ بارود، موٹرسائیکلیں برآمد

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا )ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے  5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ کو بلاک کرنے اور تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی 19 جنوری شام 4 بجکر 45 منٹ پر عمل میں لائی گئی سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ مسلح دہشت گردوں کا ایک گروہ دشت کے قریب پہاڑی علاقے میں موجود ہے اور شاہراہ پر رکاوٹ ڈال کر تخریب کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے سی ٹی ڈی نے فوری طور پر علاقے کا رخ کیا اور نگرانی شروع کی سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ انکے دیگر ساتھی دشوار گزار پہاڑی راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ، ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد وں کے قبضے سے 5ایس ایم جیز،7دستی بم اور3موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں ،سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں