سولر پینل بارے بھارتی و افغان سوشل میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب

سولر پینل بارے بھارتی و افغان سوشل میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سولر پینل کے حوالے سے بھارتی اور افغان سوشل میڈیا گمراہ کن پراپیگنڈا میں مصروف ہے، اصل حقائق سامنے آنے کے بعد بھارت اور افغانستان کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا اور منظم گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے جعلی اور گمراہ کن خبروں کی قلعی کھول دی۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ بلوچستان میں ظلم کرتے ہوئے عام کسانوں کے ذریعہ معا ش کو تباہ کیا جا رہا ہے ، ا س حوالہ سے ایک ویڈیوبھی دکھائی گئی جس میں ایک اہلکار سولر پینلز تباہ کر رہا ہے ، وزارت اطلاعات نے بتایاکہ ایف سی اور اینٹی نارکورٹکس فورس نے غیر قانونی منشیات کی کاشت میں استعمال ہونے والے سولر پینلز کیخلاف کارروائی کی جس کامقصد دہشتگردوں کو ہونے والی فنڈنگ کوروکنا ہے ، کسی پاکستانی یا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس بے بنیاد دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد اور ویڈیو اصل میں بلوچستان میں ایف سی اور اینٹی نارکورٹکس فورس کے منشیات کیخلاف آ پریشن کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں