علیم خان سے تلخ کلامی ،پلوشہ خان نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

علیم خان سے تلخ کلامی ،پلوشہ خان  نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)سینیٹر پلوشہ خان نے کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے تلخ کلامی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ کوئی منصوبہ بندی کے تحت چیزیں نہیں ہوتی،جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔

پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ایک وزیر صاحب کو مجھ میں بہت انٹرسٹ ہے ،انہوں نے میرے خلاف گندی زبان استعمال کی، وزیر اعظم پاکستان سے کہتی ہوں اس کا نوٹس لیں،میں نے ایک تحریک استحقاق دی ہے تاکہ ان کی گردن کا سریا ٹوٹے ۔سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پلوشہ نے جو کہا وہ بہت افسوس ناک ہے ، میں نے علیم خان سے رابطہ کیاہے کہ آپ معافی مانگ لیں۔ ایمل ولی نے کہا کہ افغان خواتین کے ویزوں میں توسیع نہیں کی جارہی تاکہ وہ واپس جائیں اور انہیں ذبح کیا جائے ۔چیئرمین سینیٹ نے افغان خواتین کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیااوراجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں