پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ہی گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ہی گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں

برسوں سے متعدد نادہندہ گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ،کارروائی نہ ہو سکی قانون کے تحت ایسی گاڑیوں کا چالان، جرمانہ ، گاڑی ضبط کرنے کی کارروائی لازم

لاہور (نیوز رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے )کی متعدد سرکاری گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق پی آر اے کی کئی سرکاری گاڑیاں سال 2023 سے ٹوکن ٹیکس نادہندگی میں شامل ہیں جبکہ بعض گاڑیاں برسوں سے بغیر ٹوکن ٹیکس سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ریکارڈ کے مطابق ان گاڑیوں کے ٹوکن کی آخری ادائیگی 30 جون 2024 تک درج ہے جس کے بعد ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

نادہندہ گاڑیاں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مختلف افسروں کے زیرِ استعمال ہیں اوران نادہندہ گاڑیوں  کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی جس کے باعث صوبائی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے ۔قانون کے مطابق ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف چالان، جرمانہ اور گاڑی ضبط کرنے سمیت کارروائی لازم ہے تاہم ٹیکس وصول کرنیوالے ادارے کی اپنی نادہندگی پر قانونی عملدرآمد نہ ہونا تشویش کا باعث ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں