شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف نیب درخواستیں نمٹا دی گئیں
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواستوں کو غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔
جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب نے شہباز شریف کیخلاف 2020میں درخواست دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک سے واپس لانے کی استدعا کی تھی جبکہ نیب نے مارچ 2021 کو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے بیان دیا کہ شہباز شریف آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس سے 2023 میں بری ہوچکے ہیں اس لیے شہباز شریف کے خلاف نیب کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہیں۔اسی طرح لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔