اسحاق ڈار کا سعودی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار کا سعودی اور مصر کے  وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بات چیت کی۔ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے حالیہ علاقائی صورتحال نیز دو طرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کرکے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں