بلدیاتی انتخابات شیڈول واپسی نوٹیفکیشن معطلی کی استدعا مسترد

بلدیاتی انتخابات شیڈول واپسی  نوٹیفکیشن معطلی کی استدعا مسترد

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

امیرجماعتِ اسلامی اسلام آباد امیر نصراللہ رندھاواکے وکیل چودھری شعیب نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015 میں منعقد ہوئے جن کی آئینی مدت 5سال مکمل ہو چکی ہے ، قانون کے تحت مدت مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر نئے انتخابات کا انعقاد لازم ہے ، استدعا ہے انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے نوٹیفکیشن فوری معطلی کی استدعا مسترد کردی اور سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں