گجرات:12فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید اور ٹیموں نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے بھرپور کارروائیاں کیں۔
مجموعی طور پر 87 معائنہ جات کیے گئے جن میں متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔کارروائی کے دوران 34 اداروں کو امپرومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 12 کیسز میں جرمانے عائد کیے گئے جن کی مالیت ایک لاکھ 18 ہزار روپے رہی۔