بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل گرفتار،نوکری سے برطرف
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور پولیس کے کانسٹیبل کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ،ملزم گرفتار،ملازمت سے برخاست ،سخت محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیدیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمن نے رشوت لی اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہے جبکہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس لینے پر پولیس نے عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا جبکہ اسے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔