وزن کم کرنے کے انجکشن سے اچانک بینائی جانیکا خطرہ
لندن(نیٹ نیوز)نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے وزن کم کرنے والا انجکشن ویگووی اس ہی نوعیت کے دیگر انجکشنز (جیسے کہ اوزمپِک) کے مقابلے میں ممکنہ طور پر فوری بینائی کھونے کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔
برٹش جرنل آف اوفتھلمولوجی میں شائع تحقیق میں سیماگلوٹائڈ کی خوراک سے جڑے صحت کے خطرات سے متعلق بتایا گیا۔ویگووی، اوزیمپک اور رائبلیسس ایک ہی فعال جز رکھتے ہیں لیکن ان کے خوراک کی مقدار اور استعمال کا مقصد مختلف ہوتا ہے ۔ویگووی کو این ایچ ایس کی جانب سے منظوری حاصل ہے اور اس کو زیادہ زیادہ مقدار میں دیا جاتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں اوزیمپک اور رائبلیسس ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مریض کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں میں خواتین کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ‘آنکھ کے فالج’ میں مبتلا ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔