کیا آنکھوں کی ورزش واقعی نظر بہتر کرسکتی ہے ؟

کیا آنکھوں کی ورزش واقعی نظر بہتر کرسکتی ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز) آنکھوں کی ورزشوں کے فوائد پر بھی گزشتہ چند برسوں میں خاصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاہم ماہرین کے مطابق ان مشقوں کے بارے میں حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ غیر حقیقی توقعات پیدا نہ ہوں۔

 تاہم سائنسی تحقیق اب تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ اس ورزش کے ذریعے نظر کے مسائل جیسے مائی اوپیا (قریب کی کمزور نظر) یا ہائپرمیٹروپیا (دور کی کمزور نظر) کو مستقل طور پر درست کیا جاسکتا ہے ۔البتہ ایسی مشقیں جن میں آنکھوں کی حرکت، فوکس کی تبدیلی یا پلکیں جھپکنے کی عادت شامل ہو، وہ آنکھوں کی تھکن، جلن اور خشکی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ یہ فائدہ خاص طور پر ان افراد کو ہو سکتا ہے جو طویل وقت تک موبائل فون یا کمپیوٹر سکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ان ورزشوں کو عینک یا کانٹیکٹ لینس کا متبادل سمجھنا درست نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں