پاک امریکا تجارت 8 ارب ڈالر سے بڑھے گی:امریکی ناظم الامور

پاک امریکا تجارت 8 ارب ڈالر  سے بڑھے گی:امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی روابط مسلسل بہترہو رہے ہیں۔

دوطرفہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔امریکی ناظم الامور نے سیالکوٹ میں پاکستان کی ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز میں جا کر کام ہوتے دیکھا، شہر کی کاروباری ہستیوں سے تبادلہ خیال کیا اور چیمبر آف کامرس کے ظہرانے میں شرکت کی ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے حال ہی میں سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ شہر کی متحرک کاروباری برادری کی تعریف کی اور امریکا پاکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں