حکومت وکلا کے مسائل حل کیلئے اقدامات کر رہی:وزیر قانون

حکومت وکلا کے مسائل حل کیلئے اقدامات کر رہی:وزیر قانون

مری (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا مری میں عدالتی نظام کو درپیش مسائل، بالخصوص ڈسٹرکٹ ججز کی تعیناتی کے معاملے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے ، حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری عمران عباسی اور جنرل سیکرٹری سردار یاسر یوسف سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں ملک شبیر ایڈووکیٹ، اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، وسیم الدین راجہ ایڈووکیٹ اور بلال الرحمن ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ وفد نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ مری میں ڈسٹرکٹ ججز کی تعیناتی کا مسئلہ حل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں