وزیر داخلہ سے علما وفد کی ملاقات ، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
مسائل کا جائزہ لے کر تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے ، محسن نقوی کی یقین دہانی
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی اعظم ، مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں طلال چودھری کی قیادت میں علمائے کرام کے مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی ارکان میں مفتی منیب الرحمٰن اور دیگر جید علمائے کرام شامل ہوں گے ،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علمائے کرام کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور امن کیلئے علمائے کرام کی خدمات قابلِ ستائش ہیں ۔