کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کااقدام خودکشی

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کااقدام خودکشی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی ،جسے فوری میوہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی ، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ۔۔۔

طالبہ ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیرِ تعلیم ہے اوراسکی حالت خطرے سے باہر ہے اورطالبہ کی ذہنی صحت کے پیش نظر ماہرِ نفسیات اسکی نگہداشت کر رہے ہیں۔ ہم نہ صرف طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، بلکہ ان کے ساتھی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کیلئے بھی کونسلنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو اس واقعے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ہم میڈیا اور عوام سے پرزور گزارش کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں طالبہ اور ان کے اہل خانہ کی رازداری (Privacy) کا احترام کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں