یورپی یونین بھارت کیساتھ دفاعی معاہدے پر تیار
امریکی ٹیرف کے بعد اگلے ہفتے آزاد تجارتی معاہدے پر بھی دستخط کیے جاسکتے
سٹراسبرگ، فرانس (اے ایف پی) یورپی یونین بھارت کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے ، یہ اعلان بلاک کی اعلیٰ سفارتکار کاجا کالاس نے بدھ کو یورپی پارلیمنٹ میں کیا۔ اس اقدام کا مقصد برسلز اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ۔دفاعی معاہدہ بحری سکیورٹی، سائبر سکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو گہرا کرے گا۔ یورپی یونین نے حال ہی میں کینیڈا اور برطانیہ کے ساتھ بھی ایسے معاہدے کیے ہیں تاکہ دفاعی صنعتوں کو قریب لایا جا سکے ۔امریکی ٹیرف کے اثرات کے بعد بھارت اور 27 رکنی یورپی یونین ایک آزاد تجارتی معاہدے پر بھی کام کر رہے ہیں، جس پر اگلے ہفتے دستخط کیے جا سکتے ہیں، جب یورپی سربراہان ارسولا وان ڈیر لائین اور انتونیو کوسٹا دہلی کا دورہ کریں گے ۔کالاس نے کہا کہ برسلز موبلٹی کے معاملے پر بھی معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے تاکہ کارکنوں، طلبہ، محققین اور اعلیٰ ہنر مند پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت آسان ہو سکے ۔
یورپی یونین