سپین :ایک اور ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ڈرائیور ہلاک ، 37 زخمی
بارسلونا (اے ایف پی)سپین کے شہر بارسلونا کے قریب ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور 37 افراد زخمی ہو گئے ۔۔
جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طوفان کے باعث ایک دیوار ٹریک پر گر گئی۔ یہ واقعہ دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم میں 42 افراد کی ہلاکت کے تین روز بعد پیش آیا۔