پاکستان بیلجیئم سیاسی مشاورت کا چوتھا دور،تجارت، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان بیلجیئم سیاسی مشاورت کا چوتھا دور،تجارت، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری یورپ کی سفیر عائشہ علی اور بیلجیئم کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برجٹ سٹیونز نے کی۔

فر یقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت سائنس اور عوام کے درمیان تبادلے جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری یورپ نے بیلجیئم کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لیے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ،بیلجیئم کے وفد نے سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے مشاورت کا آئندہ اجلاس 2027 میں برسلز میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں