بشریٰ بی بی کی خیریت کا کوئی علم نہیں

 بشریٰ بی بی کی خیریت کا کوئی علم نہیں

لاہور(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے 3 ماہ گزر چکے ہیں۔۔۔

 لیکن انہیں بشریٰ کی خیریت سے متعلق کوئی حال احوال معلوم نہیں سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب بھی گھر کی گھنٹی بجتی ہے ان کی والدہ یہ سمجھتی ہیں شاید بشریٰ آ گئی ہو مگر پھر انہیں یاد آتا ہے کہ وہ جیل میں ہیں۔مریم کے مطابق والدہ یہ کہہ کر خود کو تسلی دیتی ہیں انہوں نے بشریٰ کو اللہ کے سپرد کر دیا اور اگر اس زندگی میں ملاقات نہ ہو سکی تو آخرت میں ضرور ہوگی،والدہ بیمار ہیں مگر انہیں اہلِخانہ سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں