جاوید بٹ قتل کیس:نامزد ملزم امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت کنفرم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ ملزم امیر فتح اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ ملزم کے وکیل عابد ساقی نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 دسمبر 2024 کو عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی گئی تھی، درخواست گزار کا وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں اور مدعی کی والدہ کا میڈیکل واقعہ کے پانچ گھنٹے بعد ہوا۔ ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باوجود مقتول کی بیوہ ملزم کا نام ڈاکٹر کو نہیں بتا سکیں۔ہمراہی ملزم قیصر سہیل کی ضمانت راضی نامے کی بنیاد پر منظور ہو چکی ہے جبکہ درخواست گزار کے بھائی امیر مصعب کی ضمانت بھی منظور کی جا چکی ہے۔