لاہو ر میں تاجروں کا سونا غبن کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
ملزم شیخ وسیم کی گرفتاری موبائل لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے ممکن ہوئی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے :پولیس
اسلام آباد(آئی این پی )لاہور کی اچھرہ جیولری مارکیٹ میں تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا غبن کرنے والے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اچھرہ جیولری مارکیٹ میں سونا غبن کرنے کے کیس میں ملوث ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم کی گرفتاری موبائل لوکیشن ڈیٹا اور کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم شیخ وسیم سے مزید تفتیش جاری ہے ،جبکہ سونا غبن کرنے کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔