کچھ لوگ پلازہ وا قعہ پر18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے :پی پی

کچھ لوگ پلازہ وا قعہ پر18ویں  ترمیم کو آگ لگانا چاہتے :پی پی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ کراچی میں افسوسناک وا قعہ پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس وا قعہ پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے ، لگتا ہے کچھ لوگ آگ وا قعہ میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔اس وا قعہ پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، ایک وفاقی وزیر نے سندھ کے شہر کو وفاق کے قبضے میں دینے کی بات کی، ہم جانتے ہیں آپ نے قبضے کی سیاست کی اور نام لے لے کر خود کو ایکسپوز کیا۔ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے وقت کیساتھ ایک دوسرے پر چارج شیٹ دی، ایسی بات کرکے کئی لوگوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا،مسلم لیگ ن کے وزیر نے بیان دیا ہو یا کسی اور نے یہ قابل مذمت ہے ، کراچی کو سب پتا ہے اس لیے کوئی آپ کے پیچھے نہیں کھڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں