احسن اقبال کی فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات غزہ و دیگر امور پر گفتگو

احسن اقبال کی فضل الرحمن  سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات   غزہ و دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچ گئے ،جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ امن معاہدے سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کے غزہ امن معاہدے سے متعلق تحفظات بغور سنے ۔مولانا فضل الرحمن نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر حکومتی پالیسیوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اوردیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بعض حکومتی فیصلوں پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات اور خدشات وزیراعظم تک پہنچائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کی خواہاں ہے ۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں