پنجاب کے مزدوروں کیلئے ورکرزویلفیئر فنڈ سے 8 ارب 80 کروڑ روپے جاری

پنجاب کے مزدوروں کیلئے ورکرزویلفیئر فنڈ سے 8 ارب  80 کروڑ روپے جاری

لاہور(خبر نگار)ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد نے پنجاب کے مزدوروں کیلئے 8 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں، جس سے صوبے میں زیر التوا ویلفیئر گرانٹس کے ہزاروں کیسز کی ادائیگی ممکن ہو گئی۔

فنڈز کے اجرا کے بعد 31 ہزار سے زائد منظور شدہ ویلفیئر کیسز کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی اور فنانس کمیٹی کے اجلاسوں میں اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ فنڈز کی فراہمی سے پنجاب میں مزدوروں کے زیر التوا ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں