بجلی چوری کیخلاف مہم، 44ہزار سے زائد گرفتاریاں
گزشتہ سال 1لاکھ 84ہزار911ایف آئی آرز درج کی گئیں
اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران بجلی چوری کے خلاف ملک گیر مہم میں 44 ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1لاکھ 84ہزار911 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ حکام کے مطابق سراغ رساں ٹیموں نے 271 ملین چوری شدہ یونٹس کی نشاندہی کی اور صارفین کو 11اعشاریہ 4 ارب روپے کے بل جاری کئے گئے جبکہ مہم کے دوران 5اعشاریہ7ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے ۔ حکام نے کہا کہ نیپرا کے اہداف سے زیادہ نقصانات کا مالی بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا۔بجلی چوری کے خاتمہ کی مہم کے باوجودبجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کے مجموعی لائن لاسز اوسطا 17 اعشاریہ 23 فیصد رہے ۔ جن اہم وجوہات کا حوالہ دیا گیا ہے ان میں غیر قانونی کنکشن، میٹر میں چھیڑ چھاڑ، زیادہ ٹیرف، امن و امان کے مسائل اور عمر رسیدہ انفراسٹرکچر شامل ہیں۔