خانیوال :مال بردار ٹرین کی بوگی الگ ہو گئی ، پیچھے سے آنیوالی ملت ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

خانیوال :مال بردار ٹرین کی بوگی  الگ ہو گئی ، پیچھے سے آنیوالی ملت  ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

خانیوال ، جہانیاں (آئی این پی)لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین دورانِ سفر جہانیاں کے قریب اپنی ایک بوگی سے علیحدہ ہو گئی، جو ٹریک پر ہی رہ گئی۔

 اسی دوران اسی ٹریک پر پیچھے سے آنے والی ملت ایکسپریس کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر جہانیاں ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا، جس کے باعث ایک بڑے حادثے سے بچا ئوممکن ہوا۔ اس دوران مقامی بچوں نے غیر معمولی جرات اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوگی کو دھکا لگا کر جہانیاں ریلوے سٹیشن تک پہنچایا، جس سے ریلوے عملے کو ٹریک کلیئر کرنے میں مدد ملی۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ٹریک کلیئر ہونے کے بعد ٹرین سروس مرحلہ وار بحال کر دی گئی ہے ، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں