بلوچستان حکومت کی کتوں ، بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت
آوارہ جانوروں کے مسئلے کا حل قتل نہیں جدیدسائنسی طریقہ کار ہے :وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی، آئی این پی)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے اور جعلی ویکسین کے بجائے بین الاقوامی معیار کی ٹی این وی آر دینے کی ہدایت جاری کردی، جس کے بعد’’پناہ کوئٹہ‘‘ کے تعاون سے کوئٹہ میں کتوں اور بلیوں کو محفوظ انداز میں سنبھالنے کا عمل جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرا ز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آوارہ جانوروں کے مسئلے کا حل قتل نہیں بلکہ جدید، سائنسی اور انسانی طریقہ کار ہے ،عوام جانوروں کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں،جانوروں کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد کو موثر اور مستقل بنایا جارہا ہے ۔